حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 10روپے فی کلوکمی کردی،گھریلوسلنڈر115کمرشل 460روپے سستا ،نئی قیمتوں کااطلاق آج سے ہو گا

پیر 6 اپریل 2015 03:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء)وفاقی حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 10روپے فی کلوکمی کردی ،گھریلوسلنڈر115کمرشل 460روپے سستاہوگیا،نئی قیمتوں کااطلاق آج (پیر )سے ہو گا،ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھرنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں 10روپے کمی کردی ہے جس کے بعدکراچی میں ایل پی جی کی قیمت80لاہور،اسلام آباداورپشاورمیں 85جبکہ مری ،مظفرآباداورفاٹامیں 90روپے فی کلوہوگئی ہے ،قیمتوں میں کمی کے بعدگھریلوسلنڈر115جبکہ کمرشل سلنڈر460روپے سستاہوگیاہے ،عرفان کھوکھرنے مزیدبتایاکہ ایل پی جی کے سرکاری اداروں نے قیمت9400روپے فی ٹن کمی کی اورفی ٹن قیمت70500سے کم ہوکر61100روپے ہوگئی ہے

متعلقہ عنوان :