پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت ،پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے نئی واسکٹیں سلوانے کا آرڈر دیدیا

پیر 6 اپریل 2015 03:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے ہنگامی بنیاد پر نئی واسکٹیں سلوانے کا آرڈر دے دیا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز جب کور کمیٹی کے اجلاس م یں پارلیمنٹ مین واپس جانے کا فیصلہ کیا گیا تو تحریک انصاف کے ارکان نے بنی گالہ سے واپسی پر نئی واسکٹ کی خریداری کیلئے اپنے اپنے ٹیلرزکی دکانوں کا رخ کرلیا اور ہنگامی بنیاد پر فوری واسکٹس کا آرڈر کردیئے۔