پاکستان میں ظالموں کے خلاف مظلوموں کو اکٹھا ہونا ہوگا،جب تک کسانوں کا راج نہیں ہوتا ملک میں خوش حالی نہیں آسکتی،سراج الحق ،صبح و شام محنت کرنے والے کاشتکاروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں،اسلام آباد کے ایوانوں میں پہنچے والے نمائندے وعدے تو کرتے ہیں پورے نہیں کرتے ،انقلاب قوم کا مقدر ہے ،لوڈ شیڈنگ حکمرانوں کے بددیانت ہونے کی نشانی ہے ، ظالمانہ نظام کے خلاف بغاوت نہ کرنے والے سب سے بڑے منافق ہیں،” کسان کنونشن “ سے خطاب
پیر 6 اپریل 2015 03:47
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں ظالم و مظلوم کی لڑائی ہے ظالموں کے خلاف مظلوموں کو اکٹھا ہونا ہوگا،جب تک کسانوں کا راج نہیں ہوتا ملک میں خوش حالی نہیں آسکتی،صبح و شام محنت کرنے والے کاشتکاروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں،اسلام آباد کے ایوانوں میں پہنچے والے نمائندے وعدے تو کرتے ہیں پورے نہیں کرتے ،انقلاب قوم کا مقدر ہے ،لوڈ شیڈنگ حکمرانوں کے بددیانت ہونے کی نشانی ہے ،مراعات یافتہ طبقوں کے کتے پلاؤ کھاتے ہیں غریب کا بچہ گندگی کے ڈھیر سے رزق تلاش کرتا ہے،ظالمانہ نظام کے خلاف بغاوت نہ کرنے والے سب سے بڑے منافق ہیں ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی ضلع خانیوال کے زیر اہتمام نواحی علاقہ وجھیانوالہ میں منعقدہ ” کسان کنونشن “ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گندم کے ایک ایک دانے پر کسان کا خون پسینہ خرچ ہوا ہے اگر حکومت نے گندم کا آخری دانہ تک نہ خریدا تو ہم لاکھوں کاشتکاروں کے ہمراہ سائیکل،اونٹوں،بیل ریڑھیوں پر نکل کر ایوانوں کا رخ کریں گے۔
شوگر مل مالکان کسانوں کے واجبات ادا کریں کسانوں کو مفت بجلی مہیا کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک معاشی،سیاسی دہشت گردی کا شکار ہے عوام کی طاقت سے ہم ظالموں کے ہاتھ روکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کو اللہ تعالیٰ نے دیگر نعمتوں کے ساتھ ساتھ دریاؤں کی نعمت سے بھی نوازاہے پھر بھی اس ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہو تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکمران مخلص اور دیانتدار نہیں ہیں۔حکمران عوام کو صاف پانی نہیں مہیا کرسکتے ہیں جب تک عوام کو پینے کاصاف پانی نہیں مل جاتا میں بھی صاف پانی نہیں پیوؤں گا۔انہوں نے کہا 18کروڑ عوام انصاف،صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ملک پر صرف 550لوگ قابض ہیں ۔لااللہ کی بنیاد پر حاصل کیے گئے ملک میں سودی نظام رائج ہے فحاشی و عریانی کا دود دورہ ہے عدالتی نظام میں انصاف نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے ایک عام آدمی چیف جسٹس کے سائے تک نہیں پہنچ سکتا ہے ہم اس ملک میں اسلامی نظام رائج کریں گے ہم حضرت عمر فاروق کی طرز کا نظام رائج کریں گے جہاں چیف جسٹس کے ہاتھ میں امریکی کتاب کی بجائے قرآن پاک ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے کتے پلاؤ کھاتے ہیں جبکہ ہمارے بچے گندگی کے ڈھیر سے اپنا رزق تلاش کرتے ہیں جو اس ظالمانہ نظام کے خلاف بغاوت نہیں کرتا وہ بھی سب سے بڑا منافق ہے۔انہوں نے کہا حکومت نے بڑے بڑے مگر مچھوں کے قرضے معاف کر دیے ہیں غریبا ور چھوٹے زمینداروں کے قرض بھی معاف کردینے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ایوانوں میں ایسے لوگ پہنچتے ہیں جو کہ وعدے تو کرتے ہیں لیکن پورے نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کسانوں کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں کسانوں پر جی ایس ٹی قبول نہیں ہے کسانوں کو بجلی مفت مہیا کی جائے کسان ترقی کرے گا تو ملک خوش حال ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں خراب حالات کا فائدہ ہمیشہ امریکہ و اسرائیل نے اٹھایا ،سعودی عرب کا دفاع عالم اسلام کی ذمہ داری ہے ہر مسلمان حرمین شریفین کی حفاظت کو اپنے لیے سعادت سمجھتا ہے ۔او آئی سی آخر کس مرض کی دوا ہے یمن اور سعودی عرب مصالحت کیلئے پاکستان اورت ترکی کو ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 6 اپریل 2015 کی مزید خبریں
-
19سال کا ونڈے کیرئیر کم نہیں ہوتا‘ 2016ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پر بہترین فارم کریں گے،شاہد آفریدی
-
پی سی بی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں مالی معاملات طے پاگئے، پاکستان کر کٹ ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی،بی سی بی 2دوروں ملتوی ہونے کے ازالے کیلئے پاکستان کو 3لاکھ 25ہزار ڈالر دے گا
-
پی ایچ ایف نے بھارتی ہاکی فیڈریشن کی مالی امداد کی پیشکش مسترد کردی،ہمسائیہ ملک سے مدد کا سوچ بھی نہیں سکتے ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پاکستان ہاکی کے مالی بحران کو جلد حل کرلیں گے ،پاکستان ہاکی فیڈ ... مزید
-
شہبازشریف نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ” خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، پنجاب کی تمام دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا عظیم الشان منصوبہ شروع،3 برس میں 150 ارب روپے خرچ ہونگے، ... مزید
-
نیب کی سٹیٹ بینک کو تمام چیکس پر نیب کا پیغام ”بدعنوانی سے انکار“ شائع کرنے کی تجویز،ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی آگاہی مہم میں تمام شعبے اورطبقات اپنا کردار اداکرے، ملک میں شفاف اورپائیدار ... مزید
-
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت ،پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے نئی واسکٹیں سلوانے کا آرڈر دیدیا
-
آصف علی زرداری نے چوہدری مجید کو پارٹی عہدے سے ہٹا دیا،آزادکشمیر میں تمام ذیلی تنظیمیں توڑ دیں ،نئے عہدیداروں کا اعلان جلد کیا جائے گا،لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس ... مزید
-
پاکستان میں ظالموں کے خلاف مظلوموں کو اکٹھا ہونا ہوگا،جب تک کسانوں کا راج نہیں ہوتا ملک میں خوش حالی نہیں آسکتی،سراج الحق ،صبح و شام محنت کرنے والے کاشتکاروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں،اسلام آباد کے ... مزید
-
تحریک انصاف کے جعلی لیڈر آج جعلی اسمبلیوں میں جائیں گے،زاہد خان، عمران خان بتائیں اچانک جعلی اسمبلی کیسے درست ہوگئی؟،ردعمل
-
خیبر پختونخوا کے مصیبت زدہ عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے بنی گالہ کا رخ کر لیا ،آئے رو ز عمران خان کی رہائش گاہ کے راستے میں لگے بیرئیر کے قریب احتجاج
-
50 سے زائد غیر فعال ریلوے اسٹیشنز کو ختم کرنے کا فیصلہ، مسافروں کی اوسط تعداد 15 سے کم ہونے پرا سٹیشنز کو نئے مالی سال 2015-16ء سے بند کردیا جائیگا
-
ماڈل ایان علی کیس،چئیرمین ایف بی آر کی کسٹمز ریونیو اور ان لینڈ ریونیو حکام کو بریفنگ، تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا
-
حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 10روپے فی کلوکمی کردی،گھریلوسلنڈر115کمرشل 460روپے سستا ،نئی قیمتوں کااطلاق آج سے ہو گا
-
لاہور،غیرملکی خاتون بس کی چھت پرتصویریں بناتے کرنٹ لگنے سے جھلس گئی
-
یمن کے شہر عدن میں حوثی باغیوں کی گولا باری سے بچوں سمیت متعدد شہری ہلاک، باغیوں نے سرکاری عمارت پر قبضہ کر لیا،مختلف ممالک کا یمن سے اپنے شہریوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ، سابق صدر علی عبدالصالح ... مزید
-
کوالالمپور: ہیلی کاپٹر حادثے میں رکن پارلیمنٹ سمیت 6افراد ہلاک،تمام افراد قصبے میں وزیراعظم نجیب رزاق کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے
-
فرانس ، اعلیٰ ترین مسلم رہنماوٴں کا مساجد دگنی کرنے کا مطالبہ
-
ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان فریم ورک معاہدہ تہران کیلئے فتح ہے ، حزب اللہ
-
چین،بس دریا میں گرگئی،21افرادہلاک
-
ترک صدر منگل کو ایران کا دورہ کرینگے ،تہران کی تصدیق
-
داعش کی پیش قدمی شام میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ سے دوہزار سے زائد افراد کو نکال لیا گیا
-
کویت،امیر کی توہین میں ٹوئٹ پر اپوزیشن کارکن کی دو سال قید کی سزا برقرار
-
ترکمانستان کے صدر کا پانی کو محفوظ بنانے کا وعدہ
-
رومانیہ،انتہاپسندی کوفروغ دینے کے الزام میں سات غیرملکیوں کوملک بدری کاسامنا
-
دسمبر میں ورڈیوکس ہیلی کاپٹرحادثہ پائلٹ کی غلطی تھی،فرانسیسی حکام
-
بنگالیوں کو گائے کا گوشت کھانے سے روکا جائے، بھارتی وزیر داخلہ، ملک بھر میں گائے اور اس کی نسل کے مویشیوں کی تصاویر لی جائیں اور ان کی ہر تھانے میں فائل تیار کی جائے تاکہ گائے کی ذبیح سے روکا جاسکے،بھارتی ... مزید
-
تحریک انصاف کا قومی اسمبلی سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ ،پارٹی اراکین اسمبلی آج مشترکہ میں اجلاس میں بھرپور شرکت اور یمن کے مسئلے پر اپنا موقف پیش کرینگے، ذاتی تنازعات میں الجھنا ... مزید
-
یمن میں پھنسے مزید 134 پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ ، دفترخارجہ، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ، سول ایوی ایشن، پی آئی اے حکام نے مسافروں کا ... مزید
-
حلقہ این اے 246 پر ضمنی الیکشن رینجرز اور پولیس کی نگرانی میں ہونگے،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ
-
حرمین کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے ساتھ پاکستان کا ہر بچہ قربانی کے تیار ہے،مولانافضل الرحمن، یمن کے معاملے پر امن کیلئے مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیے، مدارس رجسٹریشن کیلئے نیا فارم قابل قبول نہیں، ... مزید
-
نیشنل بینک کی بنگلہ دیش برانچ میں فراڈ میں ملوث مرکزی کردار دو سابق صدور سمیت 61 افسران کے خلاف انکوائری مکمل،کیس نیب میں بھجوانے کا فیصلہ
-
امریکی صدر اوباما پاکستان کا دورہ ضرورکریں گے،جلیل عباس جیلانی ،پاک امریکہ تعلقات اس وقت اچھی سطح پر ہیں، ہماری کوشش یہ ہے پاکستانی مصنوعات کوامریکی مارکیٹ میں بہتر رسائی ملے، نجی ٹی وی سے گفتگو ... مزید
-
کراچی میں ہم گھر گھر انتخابی مہم نہیں چلا پا رہے، عمران اسماعیل ، انتخابات عوامی طاقت سے لڑیں گے‘ 23 اپریل تک کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے گا الیکشن کمیشن ان چیزوں پر کب نوٹس لے گی، جماعتیں بھی حلقے ... مزید
-
چارسدہ ، بھتیجے کی چچا کے گھر میں فائرنگ ، خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ،ملزم نے 4 ماہ قبل اپنے باپ ، والدہ اور 2 بھائیوں کو بھی قتل کیا ، مقدمہ درج ، تفتیش شروع
-
کیس، ملزم مصطفی کانجو کی کلاشنکوف بلا لائسنس اور غیرقانونی نکلی ،فا ئر نگ سے زخمی نو یں جماعت کے طالب علم حسنین کے اہلخانہ خوف سے فیصل آ باد چلے گئے
-
یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی ترجیح ہے ،عبدالقادربلوچ ،800افرادبخیریت پہنچ چکے ،جورہ گئے انہیں بھی لائیں گے ،کسی کونقصان نہیں پہنچے گا،پاکستانی سفیریمن سے بھاگے نہیں وہاں کے حالات سے آگاہ کرنے ... مزید
-
تحریک انصاف نے فیصلوں میں دیرکردی ،سپریم کورٹ کاسامناکرناپڑسکتاہے ،جاویدہاشمی،عمران خان کا اسمبلیوں میں جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،عمران خان بہت خوش فہم انسان ہے،ہمیشہ ان سے کہا بیساکھیوں کا سہارا ... مزید
-
بہاول پور، ایم پی اے کے بھائی کی فائرنگ سے نوجوان قتل،پریس کلب میں نعش رکھ کرشدیداحتجاج، ملزمان کی گرفتاری تک لاش دفن نہیں کرینگے، لواحقین
-
سری لنکاکے صدرمیتھری پالاسری سینااسلام آبادپہنچ گئے،وزیراعظم محمدنوازشریف نے مہمان صدرکااستقبال کیا،21توپوں کی سلامی دی گئی
-
یمن کی صورت حال پر مشاورت کے لئے مصری وزیر دفاع 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے ،صدر ، وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقات اور جی ایچ کیو کا بھی دورہ کریں گے
-
یمن سے اتحادی ملکوں کے شہریوں کا انخلاء باہمی کوارڈی نیشن سے کیا جا رہا ہے ، سعودی عرب ،بھارت، الجزائر، پاکستان اور انڈونیشیا کے شہریوں کو یمن سے نکالا جا چکا ہے،سعودی سرحد پر کھودی خندقیں تباہ ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.