کویت،امیر کی توہین میں ٹوئٹ پر اپوزیشن کارکن کی دو سال قید کی سزا برقرار

پیر 6 اپریل 2015 03:51

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء)کویت کی سپریم کورٹ نے خلیجی ریاست کے حکمران سے متعلق توہین آمیز ٹوئیٹ پر اپوزیشن سرگرم کارکن ایاز الحربی کو سنائی گئی دو سال قید کی سزاء برقرار رکھا ہے ۔حربی صبر نیوز ویب سائٹ میں بطور صحافی کام کرتا تھا جو اپنی عمر کے 20ویں سال میں ہے ، کو مئی کے بعد سے سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا ہے جب اپیل عدالت نے اسے قید کی سزا سنائی تھی ۔

(جاری ہے)

آ ن لائن سرگرم کارکنوں نے اتوار کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو کہ حتمی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ حربی نے صرف ٹوئیٹر پر ایک پوسٹ کو دوبارہ کو جاری کیا تھا جس میں عراقی شاعر احمد مطار نے عرب حکمرانوں کیخلاف شاعری کی تھی ۔کویت میں امیر پر تنقید غیر قانونی ہے اور اسے ریاستی سکیورٹی پر حملہ تصور کیا جاتا ہے جو اس جرم کا مرتکب ہوتا ہے اسے پانچ سال سے زائد قید کی سزا کاٹنا پڑتی ہے ۔حربی ان متعدد آ ن لائن کارکنوں میں شامل ہیں جو قید کی سزائیں کاٹ رہے ہیں ، فروری میں سابق رکن پارلیمنٹ مسلم البراق کو 2012ء میں ایک اپوزیشن جلسے میں امیر کی توہین کے لئے دو سال قید کی سزاء دیدی گئی تھی ۔سپریم کورٹ 13اپریل کو ان کی اپیل کی سماعت کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :