ترک صدر منگل کو ایران کا دورہ کرینگے ،تہران کی تصدیق

پیر 6 اپریل 2015 03:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء)ترک صدر رجب طیب اردوان شام سے لے کر یمن تک تنازعات کے معاملے پر ہمسایہ ممالک کے درمیان لفظی جنگ کے باوجود منگل کے روز ایران کا دورہ کررہے ہیں ، تہران نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

اردوان کی جانب سے شیعہ ایران کو اس کے سنی حریف ریاض کی قیادت میں یمن میں فضائی مہم کے تناظر میں دہشت گرد باغیوں کی حمایت کا الزام عائد کئے جانے کے بعد ایرانی قدامت پسندوں کی جانب سے یہ مطالبات سامنے آئے تھے کہ دورہ منسوخ کیا جانا چاہیے ،تاہم وزارت خارجہ نے اتوار کے روز تصدیق کی کہ دورہ شیڈول کے مطابق ہو گا ۔

یہ اردوان کا دوسرا سرکاری دورہ ایران ہو گا جنوری2014ء میں انہوں نے بطور وزیراعظم دورہ کیا تھا ، یہ ایسے وقت سامنے آرہا ہے جب ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایک تاریخی جوہری معاہدہ سامنے آیا ہے جس سے دنیا بھر میں یہ خیال سامنے آیا ہے کہ عالمی پابندیوں میں نرمی متوقع ہے ۔ترکی شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے لڑنے والے باغیوں کا اہم حمایتی ہے ، ایران ان کا مرکزی علاقائی حامی ہے ۔

متعلقہ عنوان :