تحریک انصاف کے جعلی لیڈر آج جعلی اسمبلیوں میں جائیں گے،زاہد خان، عمران خان بتائیں اچانک جعلی اسمبلی کیسے درست ہوگئی؟،ردعمل

پیر 6 اپریل 2015 03:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جعلی لیڈر آج جعلی اسمبلیوں میں جائیں گے۔ عمران خان بتائیں اچانک جعلی اسمبلی کیسے درست ہوگئی۔

(جاری ہے)

زاہد خان نے تحریک انصاف کی واپسی کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ اسمبلی جعلی ہیں اور وہ 120 دن تک کنٹینر پر بیٹھ کر ان اسمبلیوں کو جعلی کہتے رہے آج انہوں نے واپسی کا اعلان کردیا انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائین اچانک جعلی اسمبلیاں کیسے درست ہوگئیں اگر اسمبلیاں وہی ہیں تو پھر تحریک انصاف کے جعلی لیڈر آج جعلی اسمبلیوں میں جائیں گے۔