پی ایچ ایف نے بھارتی ہاکی فیڈریشن کی مالی امداد کی پیشکش مسترد کردی،ہمسائیہ ملک سے مدد کا سوچ بھی نہیں سکتے ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پاکستان ہاکی کے مالی بحران کو جلد حل کرلیں گے ،پاکستان ہاکی فیڈ ریشن سیکرٹری رانا مجاہد

پیر 6 اپریل 2015 03:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 اپریل۔2015ء)پاکستان ہاکی فیڈ ریشن نے بھارتی ہاکی فیڈریشن کی مالی امداد کی پیشکش مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری پاکستان ہاکی کا کیمپ فنڈز کی کمی کے باعث ختم کرنے پر بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈ ریشن کو مالی امداد کی پیشکش کی تھی ۔

(جاری ہے)

جس پر پی ایچ ایف نے بھارت کی جانب سے مالی امداد کی پیشکش مسترد کر دی ہے ،اور بھارتی ہاکی فیڈریشن کو جوابی ای میل بھی کر دی ہے ۔

پاکستان ہاکی فیڈ ریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ کسی ہمسائیہ ملک سے مدد کا سوچ بھی نہیں سکتے ، وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پاکستان ہاکی کے مالی بحران کو جلد حل کرلیں گے ۔اور ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جلد دوبارہ لگ جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :