عراق میں 1700 افراد کی اجتماعی قبریں دریافت،ملنے والی قبروں میں صرف ایک سے 20 لاشیں برآمد ہوئیں

بدھ 8 اپریل 2015 06:34

غداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء)عراق کے شہر تکریت میں ایک ہزار 700 افراد کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اجتماعی قبریں امریکا کے سابق فوجی ٹھکانے اور سابق عراقی صدر صدام حسین کے صدارتی احاطے سے ملی ہیں جسے داعش نے اپنا ہیڈ کوارٹربنارکھا تھا۔

(جاری ہے)

حکام نے ابتدائی طور پر 12 قبروں کی کھدائی شروع کی ہے۔ جن میں سے صرف ایک قبر سے 20 لاشیں ملی ہیں۔عراقی حکام نے کہا ہے کہ یہ قبریں ان عراقی فوجیوں کی ہوسکتی ہیں جنہیں گزشتہ برس داعش کے جنگجووٴں نے تکریت پر قبضے کے بعد ہلاک کیا تھا۔ لاشوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کئے جائیں گے تاکہ ان کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کئے جاسکیں۔