خواجہ آصف نے عمران کے ساتھ جو کچھ کیا وہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ،شیخ رشید ،منصوبہ بندی کے تحت عمران خان کو پارلیمنٹ میں لا کر ذلیل کیا گیا ،نواز شریف پہلے صلح کرتے ہیں پھر مارتے ہیں،مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جارہا،مشترکہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو

بدھ 8 اپریل 2015 06:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے عمران کے ساتھ جو کچھ کیا ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے ،حکومت کا عمران خان کوپارلیمنٹ میں لا کر ذلیل کرنے کا منصوبہ تھا ،نوازشریف کی سیاست ہے کہ وہ پہلے صلح کرتے ہیں اور پھر مارتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز مشترکہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہر پارٹی کے نمائندے کو بات کرنے کا موقع دیا جاتا ہے لیکن سپیکر ایاز صادق میرے علاوہ سب کو بات کرنے کا موقع دیتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں ہے ،اگر اسمبلی میں جس اپوزیشن کا نام ہے تو وہ شیخ رشید ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے جو کچھ کیا ہے حکومت نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا ہے حکومت کا پلان تھا کہ عمران خان کسی بھی طرح پارلیمنٹ میں واپس لا کر اس کو ذلیل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست بھی یہی ہے کہ پہلے صلح کرتے ہیں اور پھر مارتے ہیں