واپڈ ا کیڈٹ کالج تربیلا ، قتل کے الزام میں ملوث پانچ کیڈٹس کالج سے فارغ

بدھ 8 اپریل 2015 06:32

تربیلا غازی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء) واپڈ ا کیڈٹ کالج تربیلا کے پرنسپل نے قتل کے الزام میں ملوث پانچ کیڈٹس کو کالج سے نکال دیا ہے۔ قتل کے واقعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دینے والی کالج انتظامیہ نے اس اقدام کے ذریعے اپنے ہی مئوقف کی نفی کردی ہے۔

(جاری ہے)

باور رہے کہ گذشتہ ماہ کالج ہاسٹل میں مبینہ طور پر قتل ہونے والے کیڈٹ حسیب اقبال کے بڑے بھائی کیڈٹ ودود اقبال نے تھانہ غازی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے بھائی کی موت رانا عمراحسن، عبدالقدوس، محسن امجد، عبدالوہاب اور فرحان امجد کے تشدد کرنے سے واقع ہوئی ہے جس پر تھانہ غازی پولیس نے نامزد کیڈٹس کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 147,302 اور 148 درج کرکے گرفتار کرلیا تھا۔

اس موقع پر کالج انتظامیہ اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کیلئے قتل کے واقعہ کو اتفاقیہ حادثہ قرار دینے پر مصر رہی۔ لیکن اب جبکہ مقتول کیڈٹ کے ورثاء نے قتل کے الزام میں ملوث کیڈٹس کو غیر مشروط طور پر معاف کر دیا ہے کالج انتظامیہ نے مذکورہ کیڈٹس کو کالج سے فارغ کرکے خود ہی اپنے موقف کی نفی کردی ہے

متعلقہ عنوان :