پاکستان کو سیریز میں ٹف ٹائم دینگے ، مشرفی مرتضی، پاکستان کیلئے تر نوالہ نہیں بنیں گے، گرین شرٹس کی خامیوں سے فائدہ اٹھائیں گے، پاکستانی ٹیم ماضی جیسی نہیں، اس بار بنگال ٹائیگر ون ڈے سیریز جیتیں گے، بنگالی کپتان

بدھ 8 اپریل 2015 06:21

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی نے پاکستان کیخلاف کامیابی کو ہدف بنالیا، کہتے ہیں پاکستان کو سیریز میں ٹف ٹائم دیں گے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضی نے سیریز سے پہلے ہی لفظی جنگ کا آغاز کردیا، کہتے ہیں کہ پاکستان کیلئے تر نوالہ نہیں بنیں گے، گرین شرٹس کی خامیوں سے فائدہ اٹھائیں گے، پاکستانی ٹیم ماضی جیسی نہیں، اس بار بنگال ٹائیگر ون ڈے سیریز جیتیں گے۔مشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے لیکن بنگلہ دیشی ٹیم زیادہ بہتر ہے، ہوم گراوٴنڈ کا فائدہ اٹھا کر پاکستان کیخلاف کم از کم ون ڈے سیریز جیتنا ان کا ہدف ہوگا، ٹیسٹ میں بنگلہ دیش شاہینوں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :