فلپائن‘ نامعلوم مسلح افراد جنوبی قصبہ کی میئر کو یرعمال بنا کر فرار ہو گئے

بدھ 8 اپریل 2015 06:37

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء)فلپائن میں نامعلوم مسلح افراد جنوبی قصبے کی میئر کو یرغمال بنا کر موٹر بوٹس میں فرار ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائنی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ نامعلوم مسلح افراد جنوبی قصبہ ناگا کی میئر جیما آدانا کے گھر مین اچانک گھس آئے اور انہیں بندوق کی نوک پر یرغمال بنا کر ساتھ لے کر موٹر بوٹس کے ذریعے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ناگا پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے بارے مین ابھی کوئی سراغ نہیں مل سکا اور نہ ہی انہوں نے کسی تاوان وغیرہ کے بارے میں کوئی رابطہ کیا ہے۔