بھارت جنگی جنون میں مبتلا، مقامی طور پر تیارکردہ آبدوز سکورپیئن پانی میں اتار دی

بدھ 8 اپریل 2015 06:35

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء)بھارت کا جنگی جنون تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، مقامی طور پر بنائی گئی پہلی آبدوز ''سکورپیئن'' کو تجرباتی طور پر پانی میں اتار دیا۔بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آبدوز کو ممبئی میں ایک خصوصی تقریب میں سمندر میں اتارا۔

(جاری ہے)

یہ فرانس کی مدد سے بھارت میں تیار کی جانے والی چھ آبدوزوں میں سے پہلی آبدوز ہے جسے بحریہ کے حوالے کیا گیا ہے ، ڈیزل سے چلنے والی ان آبدوزوں کو دو ہزار اٹھارہ تک بھارتی بحریہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ چھ آبدوزوں کی تیاری پر آھ اعشاریہ ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی اور یہ تمام جدید آلات اور ہتھیاروں سے لیس ہے۔

متعلقہ عنوان :