ملا عمر زندہ اور بالکل صحت مند ہیں ، افغان طالبان ، امیر طالبان ملک اور عالمی دنیا کی روزمرہ سرگرمیوں سے بھی بخوبی آگا ہ ہیں ،پیغام

بدھ 8 اپریل 2015 06:35

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء) افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر زندہ اور بالکل صحت مند ہیں جبکہ موجودہ حالات و واقعات سے بھی پوری طرح آگاہ ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے اپنی قیادت کے 19سال مکمل ہونے پر جاری کئے گئے ویب سائیٹ پیغام میں کہا کہ ملا عمر نہ صرف زندہ اور صحت مند ہیں بلکہ وہ اپنے ملک اور عالمی دنیا کی روزمرہ سرگرمیوں سے بھی بخوبی آگاہ ہیں ۔ واضح رہے کہ امریکہ نے ملا عمر کے سر کی قیمت دس ملین ڈالر مقرر کررکھی ہے اور ملا عمر 2001ء میں افغانستان پر امریکی حملہ کے بعد منظر عام پر نہیں آئے ۔

متعلقہ عنوان :