لبنان : شامی سرحد سے ملحقہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، تین مسلح دہشتگرد ہلاک ، چار زخمی

بدھ 8 اپریل 2015 06:36

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء) لبنان کے شامی سرحد سے ملحقہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین نامعلوم مسلح دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی فوج کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی سرحد سے ملحقہ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تین نامعلوم مسلح دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ چار کو زخمی کردیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونیوالوں کا تعلق کس گروپ سے تھا معلوم نہیں ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :