سعد رفیق کیخلاف دہشتگردی کا درج مقدمہ خارج کرنے کیلئے دائر درخواست پر پولیس سے ریکارڈطلب

بدھ 8 اپریل 2015 06:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف دہشت گردی کا درج مقدمہ خارج کرنے کے لیے دائر درخواست پر پولیس سے ریکارڈطلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عبد السمیع خان اور جسٹس جیمز جوزف کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف جلوس نکالنے پر خواجہ سعد رفیق کے خلاف دوہزارچارمیں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ،انہو ں نے کہا کہ عدالت اس مقدمے کو خارج کرنے کے احکامات صادر کر ے،،عدالت نے تھانہ لوہاری گیٹ کے ایس ایچ او کو چودہ اپریل کو مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر نے کی ہدایت کردی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اس مقدمے میں خواجہ سعد فیق کو عدالت میں پیش نہ ہو نے پر پہلے ہی اشتہاری قر ار دے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :