سوات اور گردونواح میں5.1شدت کا زلزلہ، خوف وہراس پھیل گیا

بدھ 8 اپریل 2015 06:27

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء)سوات اور گردنواح میں5.1شدت کے زلزلے سے خوف وہراس پھیل گیا،کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کی شب رات ساڑھے10بجے کے قریب سوات،مالاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمے طیبہ اور آیات کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت5.1ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز پاک افغان بارڈر تھا اور اس کی گہرائی78کلومیٹر زیر زمین تھی،زلزلے میں کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے

متعلقہ عنوان :