چترال،مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے3 افراد جاں بحق،جیپ چترال سے کریم آباد جارہی تھی کہ کریم آباد کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری

بدھ 8 اپریل 2015 06:23

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء)چترال کے نواحی علاقے میں مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے3 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مسافر جیپ چترال سے کریم آباد جارہی تھی کہ کریم آباد کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے باعث جیپ میں سوار 3افراد جاں بحق اور10کے قریب زخمی ہوگئے ہیں ، حادثے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو چترال کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا