قومی ٹیم ورلڈ کپ کے بعد بھی انجریز سے جان نہ چھڑا سکی ، دورہ بنگلہ دیش کے دوران گرین شرٹس کو ایک اور نقصان ، صہیب مقصود کلائی میں فریکچر کے باعث ٹیم سے باہر، سلیکشن کمیٹی نے متبادل کے طورپر ٹی 20سکواڈ میں شامل سعد نسیم کو ون ڈے سکواڈ میں بھی شامل کرلیا

بدھ 8 اپریل 2015 06:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے بعد بھی انجریز سے جان نہ چھڑا سکی ، دورہ بنگلہ دیش سے پہلے گرین شرٹس کو ایک اور نقصان ،صہیب مقصود کلائی میں فریکچر کے باعث بنگلہ دیش کے دورے سے باہر ہوگئے ،صہیب مقصود کی یہ تکلیف ورلڈ کپ سے پہلے کی تھی تاہم وہ فٹ قرار دیے جانے کے بعد ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل کیے گئے تھے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود کلائی میں فریکچر کے سبب دورہ نگلہ دیش سے باہر ہوگئے ہیں۔

وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ تھے۔سلیکشن کمیٹی نے ان کی جگہ سعد نسیم کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہیں۔صہیب مقصود نے منگل کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے پہلے ہی دن کلائی میں تکلیف کی شکایت کی جس پر فریکچر کا پتہ چلا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ صہیب مقصود کی یہ تکلیف ورلڈ کپ سے پہلے کی تھی تاہم وہ فٹ قرار دیے جانے کے بعد ورلڈ کپ کی ٹیم میں شامل کیے گئے تھے۔

ورلڈ کپ میں صہیب مقصود کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی اور وہ چھ اننگز میں صرف 153 رنز بناسکے تھے جس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف نصف سنچری شامل تھی۔صہیب مقصود کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد سلیکشن کمیٹی نے سعد نسیم کو ون ڈے ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔سعد نسیم گذشتہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے تھے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 11 اپریل تک جاری رہے گا۔پاکستانی ٹیم 13 اپریل کو ڈھاکہ پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :