لیہ،سزائے موت کا مجرم بیس دن کے اندر دوسری مرتبہ تختہ دارسے واپس آگیا

بدھ 8 اپریل 2015 06:32

لیہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء )سزائے موت کا مجرم بیس دن کے اندر دوسری مرتبہ تختہ دارسے واپس آگیا ۔مجرم کو اپنے بھتیجے کے قتل میں سیشن جج لیہ نے سزائے موقت سنائی تھی۔تفصیل کے مطابق سن 2000میں تھانہ چوبارہ کی حدود میں مجرم اصغر علی ولد سر بلند نے اپنے بھتیجے کو قتل کیا تھا ۔

(جاری ہے)

مقدمہ کی سماعت کے بعد 2003میں سیشن جج لیہ نے مجرم کو سزائے موت کی سزا سنائی تھی سزا کے خلاف کی گئی تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد صد ر پاکستان سے بھی رحم کی اپیل مسترد ہو گئی تھی،جس کے بعد 17مارچ 2015کو پھانسی کی تاریخ مقر ر کی گئی تھی۔

سنٹر ل جیل ڈیرہ غازی خان میں عین موقع پر مقتول کی ہمشیرہ نے راضی نامہ کی درخواست دے دی جس پر پھانسی روک دی گئی لیکن مقتول کی بیوہ راضی نامہ پر تیار نہ ہوئی جس پر دوبارہ 17اپریل 2015کو مجسٹریٹ اور ورثا کی موجودگی میں پھانسی دی جانے تھی کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں نظر ثانی کے باعث سزا موت پر عملدارمد روک دیا گیا۔آخری لمحات میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سپریڈنٹ جیل ڈیرہ غازی خان کو فیکس موصول ہو گئی جس کی وجہ سے پھانسی کی سزا پر عملدامدر روک دیا گیا۔