ملائیشیا نے نئے انداد دہشتگردی قانون کی منطوری دیدی‘ قانون کے تحت مشتبہ دہشتگردوں کو مقدمہ چلائے بغیر گرفتار کیا جا سکے گا

بدھ 8 اپریل 2015 06:36

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء) ملائیشیا نے نئے انسداد دہشتگردی قانون کی منظوری دیدی جس کے تحت بغیر مقدمہ چلائے مشتبہ دہشتگردوں کو حراست میں لیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی پارلیمنت نے بھاری اکثریت سے نئے انداد دہشتگردی قانون کی منظوری دی ہے۔ قانون کے تحت مشتبہ دہشتگردوں کو مقدمہ چلائے بعیر طویل عرصے تک حراست میں رکھا جا سکے گا۔ حقوق انسانی کی تنظیموں نے نئے قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔