وفاقی دارالحکومت میں دہشتگرد جانور سے وفاقی پولیس کا مقابلہ،بارہ فائر لگنے کے باوجود معمولی زخمی

بدھ 8 اپریل 2015 06:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء)وفاقی دارالحکومت میں دہشتگرد جانور سے وفاقی پولیس کا مقابلہ،بارہ فائر لگنے کے باوجود معمولی زخمی،دہشتگرد کو پولیس اہلکار وکٹری کا نشان بنا کر گاڑی میں لے اڑے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شکرپڑیاں اشارے کے پاس جنگل سے جنگلی سور ایکسپریس وے پر اچانک آگیا جس کے نتیجہ میں وفاقی پولیس کے متعدد اہلکاروں نے انہیں حصار میں لیتے ہوئے فائرنگ شروع کردی،یکے بعد دیگرے تن تنہا دہشتگرد جانور جنگلی سور کو بارہ فائر سینے اور پشت پر داغ دئیے گئے جس کے نتیجہ میں جنگلی سور معمولی زخمی ہوا مگر انہیں پولیس اہلکاروں نے پکڑ کر سی ڈی اے وین میں ڈال کر اپنے محکمہ سے داد تحسین وصول کرنے کیلئے نامعلوم مقام پر تفتیش کیلئے منتقل کردیا

متعلقہ عنوان :