اسلام آباد ، جمشید دستی کی کرپشن کے خلاف سائیکل ریلی کوفیض آباد کے مقام پر روک لیا گیا ، رکن اسمبلی کا احتجاج شرکاء سمیت ایکسپریس روڈ کو بلاک کر دیا

بدھ 8 اپریل 2015 06:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء)وفا قی پولیس نے ایم این اے جمشید دستی کی کرپشن کے خلاف سائیکل ریلی کوفیض آباد کے مقام پر روک لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جمشید دستی نے 25 مارچ سے کرپشن کے خلاف ریلی کا آغاز مظفر گڑھ سے کیا تھا جو مختلف اضلاع سے ہوتی ہوئی منگل کے روز اسلام آباد پہنچی جبکہ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوتے ہی پولیس کی نفری نے ریلی کو آگے جانے سے روک دیا ہے پولیس کے روکے جانے پر رکن اسمبلی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شرکاء سمیت ایکسپریس روڈ کو بلاک کر دیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ۔

پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہونے کی وجہ سے ریلی کو آگے جانے کی اجازت نہیں دے سکتے اور اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث بھی سائیکل ریلی کو روکا گیا ہے ۔