کراچی کی قبروں میں مردوں کی جگہ دفنایا گیا اسلحہ رینجرز نے آپریشن کرکے برآمد کرلیا

بدھ 8 اپریل 2015 06:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 اپریل۔2015ء)کراچی کی قبروں میں مردوں کی جگہ دفنایا گیا اسلحہ رینجرز نے آپریشن کرکے برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز رینجرز نے گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر لانڈھی شیرپاؤ قبرستان میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران قبروں میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا،رینجرز ترجمان کے مطابق برآمد کئے جانے والے اسلحے میں 8ایس ایم جیز اور مختلف بور کے11ہتھیار شامل ہیں،ان تمام ہتھیاروں کو پرانی قبروں میں چھپایا گیا تھا

متعلقہ عنوان :