یورپین اور ایشین حصص بازاروں میں تیزی کا رجحان

ہفتہ 11 اپریل 2015 04:44

لندن/ ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء) یورپین اور ایشین حصص بازاروں میں جمعہ کے روز تیزی کا رجحان رہا۔ لندن کا بینچ مارک ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس میں 0.3 فیصد سے 7,036.6 پوائنٹس، فرینکفرٹ کے ڈی اے ایکس 30 انڈیکس میں 0.50 فیصد سے 12,226.98 پوائنٹس اور پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس میں 0.29 فیصد سے 5,224.22 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں بھی تیزی رہی۔

(جاری ہے)

ایم ایس سی آئی براڈ سیٹ انڈیکس آف ایشیاء پیسفک شیئرز ایکس جاپان میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔ ہانگ کانگ کا بینچ مارک ہینگ سینگ انڈیکس 1.59 فیصد بلند رہا جبکہ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کا مرکزی نکی 225 انڈیکس میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا اور اپریل 2000ء کے بعد پہلی مرتبہ انڈیکس 20ہزار کی نفسیاتی حد پار کر گیا اور بعد میں 19.917 پوائنٹس پر بند ہوا۔ چین کے شنگھائی اور شنزین انڈیکس کے شیئرز پرائس میں بالترتیب 9 اور 10 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 2005ء کے بعد پہلا بڑا اضافہ ہے۔