مشتر کہ اجلاس ، محمود خان اچکزئی نے وزیر اعظم کو احسن اقبال کی شکایت کر ڈالی،وزیر اعظم نے وفاقی وزیر کو محمود خان اچکزئی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی

ہفتہ 11 اپریل 2015 04:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی سے ان کی سیٹ پر جا کر مصافحہ کیا ، محمود خان اچکزئی نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، وزیر اعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو بلا یااور ہدایت کی کہ محمود خان اچکزئی کے تحفظات دور کئے جائیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز یمن کی صورت حال پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متفقہ قرار داد پاس ہونے کے بعدوزیر اعظم نواز شریف محمود خان اچکزئی سے ان کی سیٹ پر جاکر مصافحہ کیا اس دوران محمود خان اچکزئی نے وزیر اعظم کو اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس پر وزیر اعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو اشارہ کر کے بلایااور وفاقی وزیر کو ہدایت کی کہ محمود خان اچکزئی کے تحفظات جلد از جلد دور کئے جائیں

متعلقہ عنوان :