پی ٹی آئی کے چیئرمین نے براہ راست مداخلت کرکے پنجاب اور ضلعی تنظیموں کے اختلافات ختم کروائیے

ہفتہ 11 اپریل 2015 04:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے براہ راست مداخلت کرکے پارٹی کی پنجاب اور ضلعی تنظیموں کے درمیان اختلافات ختم کروادئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پارٹی کی دونوں تنظیموں کے درمیان اختلافات لاہور کے کنٹونمنٹ بورڈ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے خوالے سے ٹکٹوں کی تقسیم پر ہوئے تھے۔ عمران خان نے اس مسئلہ پر ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے لاہور کے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں بارے ختمی فیصلہ کرتے ہوئے بورڈ کی20 وارڈوں پر پارٹی کے امیدواروں کا فیصلہ کردیا۔