پارٹی اختلافات یا مایوسی، خواجہ سعد رفیق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک دن بھی شریک نہیں ہوئے،مشترکہ اجلاس میں وزیر دفاع سب سے زیادہ پر جوش دکھائی دیئے، وزیر داخلہ چوہدری نثار سہمے سہمے ہوئے دکھائی دیئے

ہفتہ 11 اپریل 2015 04:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق یمن کی صورتحال پر ہونے والے مشترکہ اجلاس میں ایک دن بھی شریک نہیں ہوئے۔ پاکستان میں موجود ہونے کے باوجود خواجہ سعد رفیق جان بوجھ کر نہ اسمبلی میں آئے اور نہ یمن کی صورتحال پر جاری بحث میں حصہ لیا۔ خواجہ سعد رفیق کے بعد دوسرا وزیر داخلہ بھی مشترکہ اجلاس میں مایوس دکھائی دیئے۔

(جاری ہے)

کابینہ کے تیسرے رکن ریاض پیرزادہ بھی سعودی عرب کو دی جانے والی امداد بارے اجلاس میں مایوس مایوس دکھائی دیتے رہے۔ نواز شریف کے ارد گرد زیادہ تر وہ وزیر سرگرم دکھائی دیئے جو براہ راست منتخب ہوکر نہیں آئے بلکہ پار ٹی بنیاد پر سلیکٹ کئے گئے جن میں سرفہرست انوشہ رحمن ‘ اسحاق ڈار‘ مشاہد الله ‘ پرویز رشید شامل ہیں تاہم مشترکہ اجلاس میں وزیر دفاع سب سے زیادہ پر جوش دکھائی دیئے اور وزیر داخلہ چوہدری نثار سہمے سہمے ہوئے دکھائی دیئے۔