خیبر پختونخوا اسمبلی کے 99جنرل 21خواتین اور 3اقلیتی ممبران اسمبلی میں سے 31ممبران اسمبلی نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کئے

ہفتہ 11 اپریل 2015 04:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کے 99جنرل 21خواتین اور 3اقلیتی ممبران اسمبلی میں سے 31ممبران اسمبلی نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کئے ہیں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے نور سلیم ملک نے ایک کروڑ اکیس لاکھ تین ہزار آٹھ سو اکیاسی 12103881روپے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے چھ لاکھ ساٹھ ہزار چھ سو انیس روپے 660619روپے صالح محمد نے ساٹھ لاکھ پندرہ ہزار نو سو چھیاسی روپے 6015986روپے مہر تاج روغانی نے آٹھ لاکھ چوبیس ہزار اکیاسی روپے 824081روپے ٹیکس ادا کیا ہے ,12ممبران اسمبلی کی ٹیکس ادائیگی لاکھوں روپے جبکہ 22ممبران اسمبلی نے صرف 1000روپے جبکہ باقی ممبران کی ٹیکس دائیگی ہزاروں روپے میں ہے ایف بی آر کی جانب سے 2014کی ٹیکس ڈائریکٹر کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں سب سے زیادہ ٹیکس نورسلیم ملک نے ادا کیا ہے جنہوں نے گذشتہ سال بھی سب سے زیادہ ٹیکس ادائیگی کا اعزاز حاصل کیا ہے 8خواتین ممبران اسمبلی نے اس سال بھی کوئی ٹیکس گوشوارہ جمع نہیں کیا ہے جبکہ گذشتہ سال صرف دو خواتین نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے تھے 20خواتین نے کوئی ٹیکس جمع نہیں کیا تھا خواتین ممبران اسمبلی میں سب سے زیادہ ٹیکس اس سال بھی مہر تاج روغانی نے 824081روپے ادا کیا ہے مرد ممبران اسمبلی میں اس سال 22ممبران نے کوئی ٹیکس گوشوارہ جمع نہیں کرایا ہے جبکہ گذشتہ سال 57ممبران اسمبلی نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کیے تھے خیبر پختونخوا اسمبلی کے 22ممبران اسمبلی نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں صرف ایک ہزار روپے ٹیکس ادایئگی ظاہر کی ہے جبکہ گذشتہ سال صرف 2ممبران نے اپنے گوشواروں میں ایک ہزار روپے ٹیکس ادا کیا تھا خیبرپختونخوا ہ اسمبلی کے لاکھوں روپے ٹیکس ادا کرنے والوں میں جمشید خان طفیل انجم محمد عاطف راجہ فیصل زمان اکبر ایوب صالح محمد ابرار حسین نوابزادہ ولی محمد خان ملک ریاض خان نور سلیم ملک مظفر سید اور مہر تاج روغانی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :