دورہ بنگلا دیش کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری،کھلاڑی سخت گرمی کو نظر انداز کر کے قذافی سٹیڈیم میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں، بنگلا دیش کے خلاف سکواڈ میں شامل کھلاڑی پریکٹس میچ بھی کھیلا گیا

ہفتہ 11 اپریل 2015 04:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء) بنگلا دیش کے دورے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ کھلاڑی سخت گرمی کو نظر انداز کر کے پریکٹس میچ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

دورہ بنگلا دیش کی تیاری کے لیے قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی ٹیم کا چوتھے روز بھی ٹریننگ کیمپ جاری ہے۔ بنگلا دیش کے خلاف سکواڈ میں شامل کھلاڑی پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں۔ ایک ٹیم کی کپتانی اظہر علی جبکہ دوسری ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کو دی گئی ہے۔ پریکٹس میچ میں کوچز ، فیلڈ امپائر کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔ قومی ٹیم دورہ بنگلا دیش میں دو ٹیسٹ ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :