فاٹا کی اقلیتی برادری کو تاریخ میں پہلی بار ڈومیسائل کا حق مل گیا

ہفتہ 11 اپریل 2015 04:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء)فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار قبائلی علاقوں میں مقیم اقلیتی برادری کو ڈومیسائل کا حق دے دیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے فاٹا میں اقلیتی برادری کو ڈومیسائل کا حق دینے کی سمری کی منظوری دے دی ہے،جس کے بعد فاٹا سے تعلق رکھنے والے قبائلی اقلیتی برادری کے لوگ ڈومیسائل کے حصول کے لئے متعلقہ پولٹیکل ایجنٹ کو درخواست دے سکتے ہیں اس سے قبل اقلیتی برادری کو صرف رہائشی سرٹیفکیٹ دیا جاتا تھا اور تاریخ میں پہلی بار انہیں ڈومیسائل کا حق دیاگیا ہے

متعلقہ عنوان :