علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا انمول کارنامہ‘ ماسٹر‘ ایم فل‘ ٹافل کے نتائج سے پہلے ہی داخلہ فیس کی آخری تاریخ گزر گئی،طلبہ کو نتائج سے پہلے ہی داخلہ فیس کا لیٹ فیس وصول کرنا شروع کردیا ،ایک سبجیکٹ کے ساتھ لیٹ فیس 13 سو سے زائد لگا دی گئی، طلبہ کا زیادتی پر احتجاج اور داخلہ تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

ہفتہ 11 اپریل 2015 04:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا انمول کارنامہ‘ ماسٹر‘ ایم فل‘ ٹافل کے نتائج سے پہلے ہی داخلہ فیس کی آخری تاریخ گزر گئی اور طلبہ کو نتائج سے پہلے ہی داخلہ فیس کا لیٹ فیس وصول کرنا شروع کردیا جبکہ ایک سبجیکٹ کے ساتھ لیٹ فیس 13 سو سے زائد لگا دی گئی۔ طلبہ نے اس زیادتی پر احتجاج اور داخلہ تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا‘ یونیورسٹی اپنا بوجھ طلبہ پر ڈال رہی ہے یونیورسٹی مقررہ تاریخ پر نتائج آؤٹ کرنے میں ناکام رہی جب ایم ایس سی ماس کمیونیکیشن کے نتائج آئے فید جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن بچتا تھا اور لیٹ فیس کیلئے آخری دس اپریل مقرر کی گئی اور ابھی بہت سارے نتائج آنا باقی ہیں جس میں ٹافل ‘ ایم فل شامل ہیں اور لیٹ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی گزر گئی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ان کا کہنا ہے کہ جو وقت دیا گیا ہے وہ ناکافی ہے اور لیٹ فیس کی شرح بھی بتہ زیادہ ہے ایک سبجیکٹ کے ساتھ چوگنی فیس وصول کی جارہی ہے طلبہ نے کہا کہ یونیورسٹی کی طرف سے بہت کم ٹائم لنے کے ساتھ ساتھ لیت فیس کی شرح بہت زیادہ ہے جسے کم کیا جائے ابھی بہت سارے نتائج بھی آنا باقی ہیں تاریخ مین توسیع اور شرح میں کمی کی جائے یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام سے طلبہ نے مطالبہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :