14سالہ زین کوقتل کرنیوالے مصطفی صدیق کانجوسمیت دیگرملزموں کو ریمانڈ پورا ہونے پر آج دوبارہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائیگا

ہفتہ 11 اپریل 2015 04:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء) جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں 14سالہ لڑکے کوقتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی صدیق کانجوسمیت دیگرملزموں کو ریمانڈ پورا ہونے پر آج دوبارہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقہ کیولری گروانڈمیں سابق وزیرمملکت صدیق کانجوکے بیٹے مصطفی کانجوکی فائرنگ سے14سالہ زین جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد پولیس نے مصطفی کا نجوسمیت دیگرملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

گزشتہ سماعت پر فاضل عدالت نے ملزم کو 8روزہ جسمانی ریمانڈ پر جنوبی چھاؤنی پولیس کے حوالے کیا تھا پولیس حکام نے سرکاری وکلا سے مشاورت مکمل کرلی ہے جس کے بعد مصطفی کانجوسمیت دیگرملزموں کوآج ریمانڈ مکمل ہونے پر دوبارہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاجائیگا۔ پولیس فاضل عدالت سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعاکرے گی۔