بلدیاتی انتخابات کیلئے جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کا اتحاد ٹوٹ گیا ،جماعت اسلامی نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے‘ بلدیاتی انتخابات اپنے پلیٹ فارم سے لڑے گی۔ترجمان جماعت اسلامی

ہفتہ 11 اپریل 2015 04:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کیلئے جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کا اتحاد ٹوٹ گیا ‘ جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے‘ بلدیاتی انتخابات اپنے پلیٹ فارم سے لڑے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں تحریک انصاف سے اتحاد ختم ہونے کے بعد جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات میں بھی اتحاد ختم کردیا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں اپنے پلیٹ فارم سے حصہ لے گی اور اس کا فیصلہ شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا ہے جماعت اسلامی نے خیبرپختونخواہ میں 92 ڈسٹرکٹ کونسلز میں 80 امیدواروں کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ چار ٹاؤن کونسلز کے 92 امیدواروں سے 85 امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے۔