شیر،تیر،بلا کے بعد بالٹی بھی میدان میں آگئی

ہفتہ 11 اپریل 2015 04:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء)کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی نشانات الاٹ کردئیے گئے،مسلم لیگ(ن) کو شیر،پیپلزپارٹی کو تیر،تحریک انصاف کو بلا مل گیا،پاکستان عوامی تحریک کو بالٹی کا نشان دیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی نشانات کی منظوری دے دی ہے،مسلم لیگ(ن) کو شیر،تحریک انصاف کو بلا پیپلزپارٹی کو تیر کے نشانات الاٹ کئے گئے ہیں جبکہ پاکستان عوامی تحریک کو بالٹی کو نشان دیا گیا ہے