پارلیمنٹ کی گیلریوں میں انوشہ رحمان اور کیپٹن (ر) صفدر کے مابین معاشقہ زیر بحث رہا

ہفتہ 11 اپریل 2015 04:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 اپریل۔2015ء) وزیر مملکت انوشہ رحمان اور وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے مابین معاشقہ کا معاملہ پارلیمنٹ کی گیلریوں میں موضوع بحث بنا رہا۔ خواتین اراکین اسمبلی بھی آپس کی خوش گپیوں میں معاشقہ موضوع پر سیر حاصل گفتگو کرتی رہیں۔ جمعہ کے روز اجلاس میں انوشہ رحمان اور کیپٹن (ر) صفدر علیحدہ علیحدہ ایوان میں داخل ہوئے۔

(جاری ہے)

کیپٹن صفدر آخری نشستوں پر بیٹھے رہے جبکہ نوجوان ارکان پارلیمنٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور طنزیہ انداز میں گفتگو کرتے رہے۔ خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے متعدد خواتین نے انوشہ رحمان کی عشقیہ کہانی کی مزید پیش رفت کے بارے مین دلچسپی سے پوچھا اور بعض خواتین نے نام طاہر نہ کرنے پر بتایا کہ جمعہ کے روز ایوان میں ارکان کے مابین انوشہ عشق ہی موضوع بنا ہوا تھا اور اپوزیشن خواتین نے اس موضوع پر بڑی دلچسپی لی ہوئی ہے اور معلومات اکٹھی کرتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :