ٹونی بلیئر کی شاہ سلمان سے ملاقات، مسئلہ فلسطین پر بات چیت، ملاقات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 21 اپریل 2015 07:58

ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء )مشرق وسطیٰ سے متعلق اقوام متحدہ، روس، یورپی یونین اور امریکا پر مشتمل گروپ چار کے سربراہ اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہ نماؤں کے درمیان ملاقات میں مسئلہ فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن کے امکانات سمیت دیگرعلاقائی اورعالمی مسائل پر بات چیت کی گئی۔درایں اثناء جرمن ریاست بافاریا کے وزیراعظم ھورسٹ سیھوفر نے بھی اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ خادم الحرمین الشریفین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کیامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :