افغانستان میں بارودی سرنگیں تلف کرنے والے بارہ افراد اغوا

منگل 21 اپریل 2015 07:57

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء) افغانستان میں بارودی سرنگیں تلف کرنے والے بارہ افراد کو اغواء کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ باردوی سرنگیں تلف کرنے والی ٹیم بغیر کسی رکاوٹ کے کئی ہفتوں سے کام کررہی تھی اور انھیں دیہاتی افراد سکیورٹی فراہم کرتے تھے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے پکتیا میں نامعلوم مسلح افراد نے بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے والے ٹیم میں شامل کئی افراد کو اغوا کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں باردو سرنگیں تلف کرنے والی ٹیم بغیر کسی رکاوٹ کے کئی ہفتوں سے کام کررہی تھی اور انھیں دیہاتی افراد سکیورٹی فراہم کرتے تھے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کم سے کم 12 افراد کو مغوی بنایا ہے۔ افغانستان میں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے والی ٹیم پر اس سے قبل بھی مسلح افراد نے حملے کیے ہیں اور انھیں اغوا کیا ہے۔ جس کے بعد مقامی قبائل اور اغواکاروں کے درمیان مذاکرات کے بعد مغویوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :