برازیل، فٹبال کلب میں فائرنگ، آٹھ افراد ہلاک

منگل 21 اپریل 2015 07:58

ساؤ پولو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء) ساؤ پولو کے مقامی فٹبال کے آٹھ شائقین کو مقامی کلب کے حامیوں کو نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ میچ کے لئے بینرز تیار کر رہے تھے۔برازیل میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ساؤ پولو میں مقامی فٹبال کے آٹھ شائقین کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ مقامی کلب کے حامیوں کو نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ میچ کے لئے بینرز تیار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

حملہ آوروں نے گولیاں چلانے سے قبل ان افراد کو سیدھے لیٹ جانے کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق امکان ہے کہ ان آٹھ افراد کو منشیات کے سلسلے میں گولیاں ماری گئی ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تین مسلح افراد فٹبال کلب کی عارضی عمارت میں داخل ہوئے تھے۔ ساؤ پولو پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی فٹبال کلب کے جرائم پیشہ گروہ سے تعلقات تھے اور یہ حالیہ قتل بھی فٹبال کی وجہ سے نہیں بلکہ منشیات کی سمگلنگ کے سبب کیا گیا ہے۔ پولیس عینی شاہدین کی مدد سے تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :