زیدان، رونالڈو کا ایبولا میچ،فٹبال لیجنڈ زین الدین زیدان اور رونالڈو ایبولا سے متاثرہ سری لیون، لائبیریا اورگینی کیلئے فنڈ جمع کرنے کیلئے ایک دوستانہ میچ میں سٹار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا حصہ ہوں گے،یبولا سے متاثرہ ملکوں، برادریوں اور لوگوں کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑے ہونے میں مدد دینے کیلئے میچ کھیلنے پر بہت خوش ہیں، رونالڈو

منگل 21 اپریل 2015 07:48

 لائبریریا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء)فٹبال لیجنڈ زین الدین زیدان اور رونالڈو ایبولا سے متاثرہ سری لیون، لائبیریا اورگینی کیلئے فنڈ جمع کرنے کیلئے ایک دوستانہ میچ میں سٹار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا حصہ ہوں گے۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے سالانہ ’غربت کے خلاف میچ‘کا بارہواں مقابلہ فرانس کے مشہور کلب اے ایس سینٹ-ٹین اور ریٹائر اور موجودہ سٹارز پر مشتمل پلیئرز کی ٹیم کے درمیان ہو گا۔

یو این ڈی پی کے سفیر برائے جذبہ خیر سگالی فرانس کے سابق کپتان زیدان اور نامور برازیلین سٹرائیکر رونالڈو کے علاوہ آئیوری اور چیلسی کے سٹرائیکر ڈیڈیر ڈروگبا، سبکدوش مڈ فیلڈر کلیرنس سیڈورف اور برازیل کے سابق کپتان کافو بھی میچ کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

رونالڈو نے ایک بیان میں بتایا کہ وہ ایبولا سے متاثرہ ملکوں، برادریوں اور لوگوں کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑے ہونے میں مدد دینے کیلئے میچ کھیلنے پر بہت خوش ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق گینی، سری لیون اور لائبیریا میں وبائی ایبولا سے 10600 افراد ہلاک جبکہ 25971 متاثر ہوئے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں کھیلے گئے 11 ایسے ہی میچوں سے حاصل ہونے والی آمدنیکو زلزلہ سے متاثرہ ہیٹی اور پاکستان میں ترقیاتی سرگرمیوں، فلپائن میں سمندری طوفان کے بعد کی صورتحال اور قحط زدہ قرن افریقہ میں خرچ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :