الیکشن کمیشن نے این اے 246کے ضمنی انتخابات کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا ،پولنگ سٹیشن کے اندر سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کی ا جازت ہوگی ۔ ووٹ کا خفیہ رکھنا ووٹر کا حق ہے

منگل 21 اپریل 2015 07:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے این اے 246کے ضمنی انتخابات کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے پولنگ سٹیشن کے اندر سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کی ا جازت ہوگی ۔ ووٹ کا خفیہ رکھنا ووٹر کا حق ہے الیکشن کمیشن میں پیر کے روز این اے 246کے ضمنی انتخابات کیلئے ہدایت جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ پولنگ سٹیشن کے اندر سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کی اجازت ہوگی ووٹ کو خفیہ رکھا جائے گا اس کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی ۔

پریذائیڈنگ افسر سب سے پہلے پولنگ سٹیشن پہنچیں گے پولنگ سٹاف کو ضلعی انتظامیہ آمدورفت کیلئے ٹرانسپورٹ فراہم کریگا ۔ الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ پولنگ سٹاف تمام امیدواروں کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ رکھے الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ الیکشن کے دوران رکاوٹ ڈالنے والے کسی بھی شخص کیخلاف ریٹرننگ افسر اور پرائذئیڈنگ آفیسر کاررروائی کرسکتے ہیں ۔