نیپرا ، ریشماں پاور پلانٹ جنریشن کو بجلی پیدا کرنے کا لائسنس جاری ،96میگاواٹ بجلی سسٹم کو ملے گی

منگل 21 اپریل 2015 07:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء)نیپرا نے ریشماں پاور پلانٹ جنریشن کو بجلی پیدا کرنے کا لائسنس جاری کردیا،96میگاواٹ بجلی سسٹم کو ملے گی۔پیر کے روز نیپرا بیان کے مطابق ریشماں پاور پلانٹ کی درخواست پر نیپرا نے مذکورہ پلانٹ کو تمام لوازمات پورا کرنے پر اسے لائسنس جاری کردیا،یہ پاور پلانٹ 96.96 میگاواٹ بجلی پیداکرے گا۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق ملک کی معاشی ترقی کیلئے بجلی کی کم قیمت پر سپلائی بنیادی اہمیت رکھتی ہے،اس وقت ملک کو بجلی کے بحران کا سامنا ہے جس کو کم کرنے کیلئے قدرتی گیس اور پانی سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام جاری ہے،ملک میں بجلی کے نئے گھروں کی تعمیر مشکل مرحلہ ہے جس پر 2سے 3برسوں کا عرصہ لگتا ہے اس دوران بجلی کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نیپرا یہ کوشش کر رہی ہے کہ ملک کے تمام صنعتی زرعی اور کیمیکل پلانٹس کے علاوہ شوگر ملوں کو اضافی بجلی نیشنل گریڈ میں دینے کی حوصلہ افزائی کی جائے

متعلقہ عنوان :