لاہور، نجی سکول کی ٹیچر کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر طالبعلم نے خود کو آگ لگا لی

منگل 21 اپریل 2015 07:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء) اقبال ٹاؤن میں واقع ایک سکول کے12سالہ طالب علم آصف نے مبینہ طور پر خود کو آگ لگالی۔ اس سلسلے میں آگ سے جھلسنے والے طالب علم آصف کا کہنا ہے کہ اس نے ٹیچر کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے اوپر تیل چھڑک کر آگ لگائی۔

(جاری ہے)

آصف نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ کلاس میں فرسٹ پوزیشن لینے کے باوجود بھی اسے ٹیچر نے ڈانٹا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور موٹرسائیکل سے پٹرول نکال کر آگ لگالی۔

زخمی آصف کے والد امجد کا کہنا ہے کہ جب ان کا بچہ سکول سے بھاگ کر گھر پہنچا تو اسے کے کپڑے جلے ہوئے تھے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے بچے کو ٹیچر نے مبینہ طور پر آگ لگائی ہے ۔ آصف کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :