سپریم کورٹ کا ممتازقادری کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائراپیل حکومتی اپیل کے ساتھ لگانے کاحکم ، سماعت 14مئی تک کے لیے ملتوی

منگل 21 اپریل 2015 07:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء )سپریم کورٹ نے سابق گورنرپنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ممتازقادری کی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائراپیل حکومتی اپیل کے ساتھ لگانے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 14مئی تک کے لیے ملتوی کردی ،جسٹس دوست محمدخان کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے پیر کے روز کیس کی سماعت کی اس دوران ممتازقادری کی جانب سے جسٹس خواجہ شریف پیش ہوئے عدالت نے کہاکہ چونکہ وفاق کی جانب سے میاں عبدالرووف نے اپیل دائرکررکھی ہے اور ممتازقادری نے بھی اسلام آبادہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکی ہے اس لیے ان دونوں مقدمات کوایک ساتھ سنناچاہتے ہیں دونوں مقدمات کوایک ساتھ لگایاجائے عدالت نے ہدایت کی کہ کیس کوچودہ مئی کوسماعت کے لیے مقررکیاجائے ۔

جس پر سماعت ملتوی کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :