شہری اپنا اصل شناختی کارڈ ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں،ترجمان سندھ رینجرز ، کسی کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہوگا تو حراست میں لیا جائیگا، فوٹوکاپی قابل قبول نہیں ہوگی

منگل 21 اپریل 2015 07:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء)سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہری اپنا اصل شناختی کارڈ ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں اگر کسی کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہوگا تو اسے حراست میں لیا جائیگا،پیر کے روز ترجمان رینجرز نے کہا کہ شناختی کارڈ کی فوٹوکاپی قابل قبول نہیں ہوگی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شہری تعاون کریں،ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی میں مصروف ہیں اس لیے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے مفاد میں شناخت کارڈ ہر وقت اپنے ہمراہ رکھیں تاکہ شناخت کا مرحلہ فوری ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :