چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے انتخاب کیلئے حتمی ٹرائلز 25 اپریل کو ہونگے

منگل 21 اپریل 2015 07:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء) چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے انتخاب کیلئے حتمی ٹرائلز 25 اپریل کو شام 4 بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی پچ نمبر 1 پر ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی قومی سلیکشن کمیٹی چیئرمین اصلاح الدین صدیقی کی سربراہی میں دیگر ممبران ارشد علی چوہدری، ایاز محمود، خالد بشیر اور مصدق حسین ٹرائلز کا جائزہ لیں گے۔ ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق قومی ہاکی ٹیم آئندہ ہوبرٹ / تسمانیہ، آسٹریلیا میں ہونیوالی فور نیشن ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :