پشاور، حاضرسروس ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کوہستان لاکھوں روپے کے غیرقانونی اثاثے بنانے پر نیب کے ہاتھوں گرفتار

منگل 21 اپریل 2015 07:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء)قومی احتساب بیورونے حاضرسروس ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کوہستان طارق خان کولاکھوں روپے کے غیرقانونی اثاثے بنانے پرگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم طارق خان نے پشاورکے مختلف علاقوں میں بھاری اثاثے جن میں گھر،پلاٹس، مختلف سکیمز میں بھاری سرمایہ کاری اوربینک ٹرانزکشن جواس نے اوراسکے فیملی ممبرزکی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفتیش کے دوران معلوم ہواکہ ملزم طارق خان نے یونیورسٹی روڈپرایک غیرقانونی بنگلہ،ورسک روڈپرایک کنال13مرلے زرعی زمین،تہکال پایان میں2کنال 18مرلے کاپلاٹ،مردان میں3کنال زمین جبکہ 4مرلہ فلیٹ تہکال پایان میں غیرقانونے اثاثے بنائے ۔علاوہ ازیں ملزم اوراسکے بیوی کے اکاؤنٹ کے ذریعے 29.57ملین روپے کی ٹرانزکشن ہوئی جبکہ ملزم کی بیوی کے اکاؤنٹ کے ذریعے ہونے والے 1.10ملین ڈالر کی ٹرانزکشن کوبھی بے نقاب کیاگیا۔ملزم کوجلدجسمانی ریمانڈکیلئے احتساب عدالت میں پیش کیاجائیگا

متعلقہ عنوان :