بین الاقوامی "کانز" فلم فیسٹول میں سیلفیز لینے پر پابندی لگادی گئی،’کانز“ فلم فیسٹیول میں فلمی ستارے ریڈ کارپٹ پر تو جلوہ افروز ہوں گے لیکن وہ ا پنی سیلفیز نہیں لے سکیں گے

منگل 21 اپریل 2015 08:00

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء) فرانس میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی فلمی میلے ”کانز“ فلم فیسٹیول میں سیلفیز لینے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس میں 13 سے 24 مئی تک جاری ر ہنے والے 68 ویں ”کانز“ فلم فیسٹیول میں فلمی ستارے ریڈ کارپٹ پر تو جلوہ افروز ہوں گے لیکن وہ ا پنی سیلفیز نہیں لے سکیں گے۔ دوسری جانب کانز فلم فیسٹول کے ڈائریکٹر تھیری فریمیکس کا کہنا تھا کہ وہ سیلفیز لینے پرپابندی لگانا نہیں چاہتے تھے تاہم منتظمین نے فلمی ستاروں کو مضحکہ خیزتصویریں لینے سے منع کیا ہے اور اس فیصلے سے وقت کی پابندی کے ساتھ ساتھ رش سے بھی بچا جا سکتا ہے جو کہ فلمی ستاروں کے ساتھ سیلفیز لینے میں بڑھ جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :