تحریک انصاف کو سینٹ میں 2 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملنے کا امکان

منگل 21 اپریل 2015 07:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کو سینٹ میں 2 قائمہ کمیٹیوں کی چےئرمین شپ ملنے کا امکان ہے۔معلومات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کُل6سینیٹرز ہیں جس کے مطابق انہیں2سٹینڈنگ کمیٹیاں ملیں گی ابھی تک اس کا تعین باقی ہے کہ انہیں کون کون سی کمیٹی کا چےئرمین بنایا جائے،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پانی وبجلی اور صنعت وتجارت کی چےئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ملنے کا قوی امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق کمیٹیوں کے حوالے سے مشاورت ہونا باقی ہے،بہت جلد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ کی دو سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کو اپنی خواہش پر مبنی فہرست فراہم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ فہرست پی پی پی کے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر سعید غنی کو فراہم کی گئی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ ان کی طرف سے حکومت سے بات چیت کریں۔ دریں اثناء سینٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نعمان وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پہلی چوائس کمیٹی برائے پانی و بجلی اور پیٹرولیم اور قدرتی وسائل ہے۔ کیونکہ دونوں کا تعلق خیبرپختونخواہ سے ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے دونوں کمیتیوں کی چیئرمین سپ کے لئے شبلی فراز اور محسن عزیز کو نامزد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :