کمشنر کراچی کی طارق محبوب کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیشی ٹیم بنانے کی یقین دہانی، سنی اتحاد کونسل نے10گھنٹے بعد دھرنا ختم کردیا

منگل 21 اپریل 2015 07:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 اپریل۔2015ء)کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیشی ٹیم بنانے کی یقین دہانی کرادی جس پر سنی اتحاد کونسل نے10گھنٹے بعد اتوار اور پیر کی درمیانی شب دھرنا ختم کردیاتفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کی سینٹرل جیل میں پراسرار ہلاکت پر انجمن نوجوانان اسلام کے کارکنوں نے ایم اے جناح روڈ پر کیپری سینما کے قریب دھرنا دیا تھا ،مظاہرین نے 10 گھنٹے تک دھرنا دینے کے بعد ریڈ زون کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے تبت سینٹر پر مظاہرین کو روک لیا اس موقع پر پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپ بھی ہوئی جس میں کچھ کارکن معمولی زخمی بھی ہوئے جس کے بعد کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں سنی اتحاد کونسل نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا، کمشنر کراچی نے یقین دلایا کہ طارق محبوب کی موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے پولیس افسران پر مشتمل تفتیشی ٹیم کے علاوہ میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گاجس کے بعد تمام شرکاء منتشر ہوگئے۔

(جاری ہے)

رات گئے آئی جی سندھ نے سنی اتحاد کونسل کے جنرل سیکریٹری طارق محبوب کی وجہ موت کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ طارق محبوب کی وجہ موت جاننے کے لیے ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کی نگرانی میں جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ڈاکٹرز نے وجہ موت دل کا دورہ قرار دی ہے۔ پوسٹ مارٹم میں تشدد کی تردید کی گئی۔

متعلقہ عنوان :